دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری
جمعرات 9 جنوری 2014 12:16
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، آج مہمان ٹیم نے 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کمار سنگارا اور کوشل سلوا12 ،12 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
(جاری ہے)
کل میچ کے پہلے روزموسم کی طرح رنگ بدلتے پاکستانی بیٹسمین دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بولنگ کی تاب نہ لاسکے اور ٹیم کی بساط 165 رنزپرہی الٹ گئی۔
خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، خرم منظور نے 73 رنز بنائے۔ وکٹ میں بولروں کے لئے غیر معمولی مدد نہ تھی لیکن سری لنکا کے تمام بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ لیفٹ آرم اسپنر ہیراتھ نے 26 اور پردیپ نے63 رنز دے کر تین، تین جبکہ لکمل اور شمندا ایرانگا نے دو، دو وکٹیں لیں۔نوان پردیپ ایک سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.