کراچی، آپریشنل نفری 13ہزار ،بلٹ پروف جیکٹس بمشکل ہی 2000
جمعرات 9 جنوری 2014 13:05
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) 2014کے ابتدائی دنوں میں ہی پانچ پولیس اہلکارزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ آئی جی سندھ نے اہلکاروں کو بلٹ پروف اور ہیلمٹ پہننے کے احکامات تو جاری کردیئے ہیں تاہم شاید انھیں یہ معلوم ہی نہیں کہ کراچی کی آپریشنل نفری کی تعداد 13ہزار کے قریب ہے جبکہ بلٹ پروف جیکٹس کی تعداد بمشکل ہی 2000 ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی اور بد امنی کی بد ترین لپیٹ میں ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں کا مسلسل نذرانہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال 163اہلکاروں کی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا تھا تو یہ سال شروع ہوتے ہی5اہلکاروں کی زندگیاں نگل چکا ہے۔
(جاری ہے)
اگر بات کی جائے وزیر اعظم کی ہدایت پر 5ستمبر سے شروع ہونے والے ٹارگٹد آپریشن کی تو اس میں بھی اب تک 41اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ہر اہلکار کی شہادت کے بعد پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے نئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس، مشترکہ گشت اور اس جیسے نجانے کتنے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔اب اگر بات کر لی جائے بلٹ پروف جیکٹس کی تو ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے پاس تقریبا دو ہزار کے قریب بلٹ پروف جیکٹس ہیں، بعض میں گولیاں روکنے کے لیے پلیٹس ہیں جبکہ بعض صرف ہوا روکنے کے لیے ہیں، جن میں پلیٹس ہیں ان کو بھی محفوظ تصور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بلٹ پروف جیکٹ کی ایک معیاد ہوتی ہے، کئی سالوں پہلے کراچی پولیس کے لیے آنے والی بلٹ پروف جیکٹس کو چیک کروایا جائے تو شاید ان میں سے نجانے کتنی صرف سردی روکنے کے کام ہی آسکیں۔ماضی میں بھی کئی بار پولیس کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی تاہم یہ رقم استعمال کہاں ہوئی اس کا شاید جواب دینے کے لیے کوئی تیار نہیں، پولیس اہلکار اب بھی حکام سے دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی پولیس کو جدید ہتھیاروں اور ساز سامان سے لیس نہیں کی جائے گا تب تک اہلکاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا شاید خواب ہی رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.