بجلی چوری پر قابو پانا خیبر پختونخوا حکومت کی نہیں واپڈا کی ذمہ داری ہے،پرویزخٹک،عابد شیر علی خود بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، وفاقی حکومت بنوں کی بجلی بند کر کے دکھائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 9 جنوری 2014 21:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو بجلی چور کے لقب سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانا خیبر پختونخوا حکومت کی نہیں بلکہ واپڈا کی ذمہ داری ہے۔
(جاری ہے)
پشاور میں ٹریفک ہیڈ کواٹر اور گلبہار پولیس سٹیشن پر اچانک چھاپے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزیر خیبرپختونخوا کے وزرا ء پر بجلی چوری کے الزامات لگا کر اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی بتائیں کہ انکا خود کیا کردار ہے۔
وہ خود بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت بنوں کی بجلی بند کر دے تو پھر دیکھے گی کہ خیبر پختونخوا حکومت کیا اقدام اٹھاتی ہے۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اختیارات ٹریفک پولیس کے حوالے کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلی کے اچانک چھاپے پر پولیس اور ٹریفک افسران کی دوڑیں لگ گئی اس دوران وزیر اعلی کی جانب سے ٹریفک ہیڈ کواٹر اور تھانہ گلبہا ر کے ریکارڈز بھی چیک کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.