ایسا لگ رہا ہے عوام کے سانس لینے اور دو وقت کی روٹی کھانے پر بھی ٹیکس عائد کر دیا جائیگا ‘جمشید اقبال چیمہ
جمعہ 10 جنوری 2014 14:44
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ آنیوالے دنوں میں عوام کے سانس لینے اور دو وقت کی روٹی کھانے پر بھی ٹیکس عائد کر دیا جائیگا ، (ن) کی حکومت نے انتخابات سے قبل دیا جانیوالا اپنا منشور ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور اب صرف مراعات یافتہ طبقے کو سہولیات دینے کیلئے سکیمیں لائی جارہی ہیں۔
جمعہ کے روز خواتین کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس میسر نہیں لیکن انکی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔ بجلی کے بعد عوام پر گیس بم گرائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت سات ماہ میں اپناایک بھی ایسا کارنامہ نہیں بتا سکتی جس سے عوام کی زندگیوں میں کوئی سہولت آئی ہوالبتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ دکھانے کیلئے جو منشور دیا تھا اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت بر سر اقتدار آئے گی تو عوام کو زندگی کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا ہوں گی ۔ قانون صرف غریب کے لئے نہیں ہوگا بلکہ امراء پر بھی اس کا اطلاق کر کے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران اپنی ناقص کارکردگی کے باعث بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن عوام انکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.