گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات

بدھ 1 مئی 2024 22:59

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل Dr. June Kuncoro Hadiningratنے گورنرہئوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،ان میں اضافہ کے اقدمات،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک انڈونیشیا اقتصادی تعاون میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات اور موزوں افرادی قوت موجود ہے۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات بے مثال ہیں۔#

متعلقہ عنوان :