پرویز مشرف کی صحت میں بہتری، آج یا کل ڈسچارج کئے جانے کا امکان
ہفتہ 11 جنوری 2014 11:47
راو لپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سابق صدر پرویز مشرف کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں آج یا کل اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سابق صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ پرویز مشرف کی صحت میں کافی بہتری آچکی ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو ڈسچارج کرنے کے لئے سرجوڑ لئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہتری کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں اسپتال سے آج یا کل ڈسچارج کیا جاسکتا ہے تاہم انہیں ہر ہفتے مکمل او پی ڈی چیک اپ کے لئے اسپتال آنا پڑے گا جب کہ پرویز مشرف کو دل کے عارضے کے لئے دی جانے والی ادویات 3 ماہ تک جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے غداری مقدمے میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو اچانک دل میں تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 16 جنوری کو طلب کر رکھا ہے جب کہ گزشتہ روز عدالت نے ضابطہ فوجداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوگا جس کے باعث عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.