چودھری اسلم کی شہادت،ایم کیو ایم کا ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کا مطالبہ
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:07
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے،چوہدری اسلم اور ان ساتھ شہید ہونے والے اہلکاروں کے بیٹوں کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائے۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کے بے پناہ قربانیوں اور چوہدری اسلم کی بیوہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے شہید کے دونوں بیٹوں کو محکمہ پولیس میں پیشگی ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے۔
چوہدری اسلم شہید کے گن مین اور ڈرائیور کے لواحقین کو 20،20 لاکھ کے بجائے50،50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں اور ان کے گھر میں سے بھی کسی ایک فرد کو پولیس میں ملازمت دی جائے،چوہدری اسلم کی شہادت کی تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.