اعتزازحسن کےمعاملے پرخیبرپختون خوا حکومت کی بےحسی سےعمران خان بھی مایوس، نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی، چئیرمین تحریک انصاف
اتوار 12 جنوری 2014 14:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہنگو کے نوجوان شہید اعتزاز حسن کے معاملے پر خیبر پختون خوا حکومت کے رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن قوم کا ہیرو ہے اور اس کی شہادت پر فخر ہے تاہم اعتزاز کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے کسی بھی رکن کا نا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اعتزاز حسن کے لواحقین سے مکمل تعاون کرے گی اور اعتزاز کے اہل خانہ کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالر کے بچاری ہیں لیکن نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی، ڈرون حملوں کی وجہ سے عوام میں نفرت پھیلتی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی بڑھتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.