عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کو بدنام کررہے ہیں ان سے وزارت واپس لے لینی چاہیئے، سراج الحق
اتوار 12 جنوری 2014 15:58
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کو بدنام کررہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کو ان سے وزارت واپس لے لینی چاہئے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئے سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی خیبر پختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہتے ہیں اور وہ ان کے الزامات کا جواب پشاور میں سے نہیں دینا چاہتے تھے اس لئے آج عابد شیر علی کے گھر کے سامنے کھڑے ہیں، وہ عابد شیر علی کو فیصل آباد اور وفاقی حکومت کا نمائندہ نہیں سمجھتے، ان کی زبان سے ایسے الفاظ نکلتے ہیں جس سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی ہوتی ہے، عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کی بدنامی کا باعث ہیں بہتر ہے کہ وزیر اعظم ان سے وزارت لے کر کسی سمجھ دار شخص کو ذمہ داریاں سونپیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.