سابق ٹیسٹ کرکٹر ز کا دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر سخت برہمی کا اظہار
پیر 13 جنوری 2014 12:48
لاہور /کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر ز نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں ناگزیر ہیں ،سعید اجمل کا سحر ٹوٹ جانے کی باتیں درست نہیں ،ہمیں ٹیسٹ مزاج سے آشنا کرکٹرز تیار کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
ایک انٹرویومیں سابق عظیم کھلاڑی محمد حنیف نے کہاکہ کپتان مصباح اور یونس خان کے بعدوکٹ کیپر سرفراز نے بھی اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں اہم کردار اداکیا،جب ابتدائی کھلاڑی اور مڈل آرڈر بیٹنگ لائن ہی ناکام ہو جائے تو ٹیل اینڈرز کیا کرتے، یہی وجہ ہے کہ میچ کے آخری دن پاکستان کی آخری تینوں وکٹیں محض29 رنزکا اضافہ کر سکیں اور سری لنکا کو فتح کیلئے137 رنز کا آسان ہدف ملا،ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں ناگزیر ہیں، امکان ہے کہ اظہر علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ نوجوان آل راؤنڈر انور علی بھی موقع ملنے کا مستحق ہے، حنیف محمد نے کہا کہ شارجہ کے میدان میں پاکستان کا ریکارڈ اچھاہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.