پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ سے دنیا کی کایا پلٹ دی‘ شہبازشریف
پیر 13 جنوری 2014 15:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ الله تعالیٰ نے حضرت محمد کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ، محسن انسانیت کی بعثت بہت بڑی نعمت ہے، حضور کی ولادت باسعادت سے قبل جہالت کا دور دورہ تھا ، ظلمت کے سیاہ بادلوں نے پورے عرب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور الله تعالیٰ نے اپنے سب سے پیارے اورمحبوب پیغمبر حضرت محمد کو دنیا میں بھیج کر انسانیت پر احسان عظیم فرمایا، حضور نے اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت میں دنیا کی کایا پلٹ دی۔
آپ نے پوری انسانیت کو بھائی چارے، یگانگت، اخوت، محبت اور امن کا لافانی پیغام دیا۔عید میلاد البنی کے موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ آپ کا اسوہ حسنہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔(جاری ہے)
آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا او رآخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشر ہ تشکیل دیاجا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔
حضور اکرمنے عفوو درگذر کی ا یسی اعلیٰ مثالیں قائم کیں جن کی دنیا کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ آپکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاک کی ولادت باسعادت کا بابرکت دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔ بد ا منی ، لاقانونیت اور دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کو آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امن وسکون مل سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پر ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی ، بقاء ، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں اوراس پرمسرت موقع پر جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر محنت، لگن ، دیانت کو شعار بناکر جہد مسلسل کا عہد کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.