ڈرون طیاروں کے 2004 سے اب تک 370 حملوں میں 3 ہزار 428 لوگ لقمہ اجل بنے ،امریکی تھنک ٹینک ، مرنے والوں میں 2 ہزار 787 دہشت گرد ،307 معصوم شہری شامل تھے ،رپورٹ
پیر 13 جنوری 2014 22:02
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرون طیاروں کے 2004 سے اب تک 370 حملوں میں 3 ہزار 428 لوگ لقمہ اجل بنے۔امریکی تھنک ٹینک نیو امریکا فاوٴنڈیشن کی نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2004 سے 2013 تک امریکا نے پاکستان میں 370 بار ڈرون حملے کئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 428 افراد مارے گئے، تھنک ٹینک کیمطابق مرنے والوں میں 2 ہزار 787 دہشت گرد جب کہ 307 معصوم شہری شامل تھے، اس کے علاوہ 334 ایسے افراد بھی ان حملوں میں مارے گئے جن کے بارے معلوم نہیں ہوسکا آیا وہ دہشت گرد تھے یا معصوم شہری کیوں کہ ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2010 میں سب سے زیادہ ڈرون حملے کئے گئے جن میں 849 افرادمارے گئے، 2013 میں ڈرون حملوں میں 153 افراد جب کہ 2012 میں 306 افراد ہلاک ہوئے،2011 میں 517 افرادموت کے گھاٹ اتار دیئے گئے تو 2009 میں 549 افراد ہلاک ہوئے، 2008 میں کئے جانے والے ڈرون حملے میں 298 افراد جبکہ 2007 میں 63 افراد اپنی زندگی کی بازی ہارگئے۔(جاری ہے)
سال 2006 میں 94 افراد اور 2005 میں 15 جبکہ 2004 میں 7 افراد کوموت کی وادی میں دھکیل دیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ براک اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں 2 ہزار 672 جبکہ بش دور میں 477 افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں کیے گئے جب کہ سب سے کم اورکزئی ایجنسی میں ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.