گلگت بلتستان اورکشمیرمیں سردی کی شدت برقرار
بدھ 15 جنوری 2014 11:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ برف باری کے بعد راستے بند ہونے سے علاقے میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ سردی میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
کئی روز سے بند رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جاسکی ہیں۔ دوسری طرف برف باری سے راستے بند ہونے سے ضلع استور کے علاقوں منی مرگ اور قمری کے مکینوں کے لئے ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان کے تمام میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.