پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار،سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے بیان
بدھ 15 جنوری 2014 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ بدھ کوپاکستان آمد پر ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات گہرے اور مضبوط رہے ہیں۔
وہ اپنی سفارتی مدت کے دوران ان روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔(جاری ہے)
فلپ بارٹن نے کہاکہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں تفویض ہونا باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان گہرے عوامی اور ثقافتی روابط استوار ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان منفرد تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ باہمی شراکت داری، اعتماد اور افہام وتفہیم پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ کام کرنے کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.