چین سمیت دوست ممالک کے تعاون سے توانائی بحران پر جلد قابوپالیں گے،پرویز خٹک، چین کی حکومت اورکمپنیاں توانائی بحران پرقابوپانے میں صوبائی حکومت سے بھرپورتعاون کریں گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
بدھ 15 جنوری 2014 21:09
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ہرآڑے وقت میں پاکستان کی مددکرنے پرچین کی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ آج ہمیں درپیش توانائی کے بحران پرقابوپانے میں چینی حکومت اوراداروں کے فراخدلانہ تعاون اورپیشکشوں سے اس کاواضح اظہارہوتاہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلنداورلازوال ہے انہوں نے امیدظاہرکی کہ چین کی حکومت اورکمپنیاں توانائی بحران پرقابوپانے میں صوبائی حکومت سے بھرپورتعاون کریں گی جبکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے ہماری توقعات سے بھی بڑھ کردست تعاون بڑھایاہے وہ چین کی توانائی کمپنی سائنوٹیک کے وفدسے باتیں کررہے تھے جس نے چین سے آئے کمپنی کے صدرمسٹرجین کی زیرقیادت ان سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاورمیں ملاقات کی جبکہ اس موقع پر محکمہ ہائے توانائی ،منصوبہ بندی وترقیات اوردیگرمحکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ وزیراعلیٰ کے مشیرمعاشیات رفاقت اللہ بابراور سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین محسن عزیزبھی موجودتھے اس موقع پرکمپنی کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرسانگ اورصوبائی سیکرٹری توانائی صاحبزادہ سعید نے مفاہمت کے باہمی معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت چینی کمپنی دریائے سوات کے کنارے مختلف مقامات پر 25بجلی گھرقائم کرے گی جن سے 500میگاواٹ کی وافربجلی پیداہوگی اوراس کی پیداوارچارسال کے اندرصوبائی گرڈمیں شامل کردی جائے گی کمپنی ڈائریکٹرنے وزیراعلیٰ کوبتایاکہ دریائے سوات پرپہلے تین مقامات پرپن بجلی گھرکے قیام کی تیاری پہلے سے مکمل ہوچکی ہے جس کی چند ماہ میں فزیبلٹی کی منظوری ہوتے ہی تعمیراتی کام بھی شروع کردیاجائے گاان تمام منصوبوں کیلئے کمپنی چینی بینکوں سے تمام قرضے لے گی اورصوبائی حکومت کوفنڈزنہیں دیناپڑیں گے انہوں نے چینی کمپنی کی سکیورٹی سے متعلق وزیراعلیٰ کوبتایاکہ انہیں اس کی کوئی فکرنہیں کیونکہ وہ یہاں کے عوام کی خندہ پیشانی اورمہمان نوازی سے بے حد متاثرہوئے ہیں اوران کی خدمت کرکے خوشی محسوس کریں گے واضح رہے کہ یہ کمپنی پہلے سے سوات میں درال خوڑ پن بجلی گھرپرکام کررہی ہے جوزیرتکمیل ہے اورتوقع ہے کہ اگلے سال تک یہ مکمل ہوکر67میگاواٹ بجلی کی پیداواربھی شروع کردے گاوزیراعلیٰ نے کمپنی ڈائریکٹرکی طرف سے اس بات پرکہ ماضی کے تلخ تجربات کے پیش نظرانہیں ذمہ دارحکام کی نشاندہی کی جائے تاکہ مسائل کے حل میں ان سے مددلی جائے، کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور اس میں کمپنیوں کو مسائل کے حل کیلئے ہم سے رابطے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہم خود ان سے قریبی رابطے میں ہوں گے اورانہیں درپیش ہرمسئلہ حکومت اورعوام کامسئلہ سمجھ کرحل کریں گے انہوں نے کہاکہ پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے جہاں صوبے میں روزگاراورمعاشی مواقع میں اضافہ ہوگاوہاں پن بجلی گھروں سے پیدا سستی بجلی کوانہیں علاقوں میں صنعتوں کے قیام کیلئے مقامی لوگوں کے مفاد اورمصنوعات کی تیاری کیلئے بروئے کارلایاجائے گاسیکرٹری توانائی کوون ونڈوآپریشن کے تحت تمام سرمایہ کاروں سے قریبی رابطہ رکھنے اوران کے مسائل کے حل کے علاوہ سکیورٹی سمیت ہرقسم کی سہولیات مہیاکرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.