حبکو پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی سے مجموعی شارٹ فال 2600میگا واٹ تک پہنچ گیا ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ،گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام دوہری مشکلات کا شکار ،خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا
جمعرات 16 جنوری 2014 20:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) حبکو پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی سے 300میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو نے سے مجموعی شارٹ فال 2600میگا واٹ تک پہنچ گیا ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ،گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام دوہری مشکلات کا شکار ہیں۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 11ہزارجبکہ پیداوار 8ہزار 400 میگاواٹ ہے۔
حبکو پاور پلانٹ میں خرابی سے سسٹم میں 300 میگاواٹ بجلی شامل نہیں ہو رہی جبکہ نہروں کی بندش کے باعث پن بجلی کی پیداوار پہلے ہی ساڑھے 6ہزار کی بجائے صرف ایک ہزار میگاواٹ حاصل ہو رہی ہے۔تھرمل پلانٹس ایک ہزار760. اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار 640 میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہو رہا ہے ۔شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ دورانیہ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورمختلف شہری علاقوں میں دورانیہ 8سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.