فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسرائیلیوں کے اغوا کا منصوبہ ناکام بنادیا، الشاباک
جمعہ 17 جنوری 2014 14:53
نابلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) اسرائیل میں داخلی سلامتی کے ادارے الشاباک نے فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اسرائیلیوں کے اغوا کا ایک منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔ یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی اپنے قیدی رہا کروانا چاہتے تھے۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے الشاباک کی جاری کردہ معلومات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ غزہ کی الزیتون کالونی کا 24 سالہ نوجوان عماد محمد البل ہے جس نے مغربی کنارے میں رہائی پانے والے دو فلسطینیوں کو اس مقصد کیلئے بھرتی کیا۔
الشاباک کے مطابق اغوا کا منصوبہ منکشف ہونے کے بعد گرفتار کئے جانے والے تینوں فلسطینیوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اسرائیلیوں کے اغواء کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
اسرائیلی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تینوں فلسطینیوں کو صہیونی شہریوں کے اغوا کی ہدایت المجاہدین بریگیڈ کی ہائی کمان نے دی تھی۔ محمد البل اسی تنظیم کا غزہ کی پٹی میں رابطہ کار کی خدمات سرانجام دیتا تھا۔
صہیونی چینل کے مطابق المجاہدین بریگیڈ کا قیام دراصل شہداء اقصی بریگیڈ سے علیحدگی کے نیتجے میں عمل میں آیا۔ اسلامی نظریات کے حامل اس گروہ کو مبینہ طور پر حماس کا ہم خیال سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق اغوا منصوبے کے الزام میں گرفتار ہونے والے تینوں فلسطینیوں پر بئر السبع کی ضلعی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائیگی۔ ان پر کالعدم تنظیموں کی رکنیت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں شرکت اور مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے غیر ملکی ایجنٹوں سے رابطے کا الزام ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.