ایکسپریس نیوز کے شہید ارکان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
ہفتہ 18 جنوری 2014 12:04
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) گزشتہ روز ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب فرائض کی انجام دہی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن، ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
(جاری ہے)
ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے ڈرائیور خالد کی نماز جنازہ 10 بجے باچاخان چوک مدرسہ دیر کالونی میں ادا کی جائے گی، ٹیکنیشن وقاص عزیز خان کی نمازجنازہ عید گاہ نشتر آباد ماڈل کالونی میں ادا کی جائے گی، وقاص عزیز خان کی تدفین ایئرپورٹ قبرستان میں کی جائے گی۔
سیکیورٹی گارڈ اشرف کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد کورنگی کراسنگ میں ادا کی جائے گی، اشرف کی تدفین قیوم آباد قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.