عمران نذیر اوریاسر حمید کا پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
ہفتہ 18 جنوری 2014 13:18
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم سے وابستہ رہنے والے کھلاڑیوں عمران نذیر اوریاسر حمید نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بنا ء پر سلیکٹرز کو انہیں موقع دینا چاہیے ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ کبھی ہمت نہیں ہاراکیونکہ کرکٹ میرے خون میں رچی بسی ہے ،ڈومیسٹک سیزن میں ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور پرامید ہوں کہ دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کروں گا ۔
یاسر حمید نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تمام چیزیں بھلا چکے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈومیسٹک میں کارکردگی بھی انتہائی شاندار ہے اور وہ پاکستان کیلئے دوبارہ کھیلنے کے ایک موقع کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرفارم کرنا ان کا کام ہے،سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے لیکن قومی ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کے لئے پر امید ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.