دہشتگرد مساجد اوربازاروں میں معصوم لوگوں کوقتل نہ کریں، پرویز رشید
ہفتہ 18 جنوری 2014 14:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مسجدیں، عبادت گاہیں، بازار اور معصوم عوام محفوظ نہیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایکسپریس نیوز کے شہید ہونے والے کارکن پر امن لوگ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے صحافتی تنظیموں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کے لئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار احمد اور وہ خود شامل ہیں، کمیٹی صحافتی تنظیموں اور میڈیا گروپ مالکان سے مل کر ان کے تحفظ کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کو کوشش کرے گی۔(جاری ہے)
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک فرد کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے جو ہمیں ورثے میں ملا ہے، ہم سب کو مل کر اس کے خاتمے تک اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دہشتگردوں کے بہت سے گروہ ہیں، حکومت ان سے رابطہ نہیں کر سکتی لیکن وہ جب چاہیں حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیج ہے کہ پوری قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے، دہشت گردی کے تدارک کے لئے بات چیت کی پالیسی بھی مرتب بھی گئی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے درخواست ہے کہ مسجدوں، عبادت گاہوں، بازاروں اور معصوم عوام پر حملے نہ کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے اپیل ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور منور حسن جن لوگوں نے ایکسپریس نیوز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ان سے پوچھیں کہ آخر ان معصوم لوگوں کا گناہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.