بچے، بزرگ، خواتین، مساجد، امام بارگاہ، مزارات سمیت کوئی محفوظ نہیں، مشکل کی گھڑی میں متفق ہونا ہوگا ،جاوید ہاشمی
جمعہ 24 جنوری 2014 14:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بچے، بزرگ، خواتین، مساجد، امام بارگاہ، سکول، مزارات سمیت کوئی محفوظ نہیں، مشکل کی گھڑی میں ہمیں ایک نکتے پر متفق ہونا ہوگا ،بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ ایک انٹرویو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا گیا، ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کو جنگ میں جھونکا گیا، بچے، بزرگ، خواتین، مساجد، امام بارگاہ، اسکول، مزارات سمیت کوئی محفوظ نہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک نکتے پر متفق ہونا ہوگا۔
جاوید ہاشمی نے کہاکہ میرے اختیار میں ہو تو دہشت گردی کرنے والوں پر گولیاں چلاوٴں گا اور بم پھینکوں گا، حکمرانوں نے مذاکرات میں تاخیر کرکے صورتحال مزید بگاڑ دی۔(جاری ہے)
جاوید ہاشمی نے کہاکہ پہلے بھی دہشت گردی کے شکار متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوئے، آج بھی ہیں، پاکستان میں انسانیت کا خون ہورہا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے، بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو آئین کو نہیں مانتا ہم اسے نہیں مانتے، اپنے ملک کو ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، جو یہ سوچتا ہے کہ گولی اور بم سے مسائل کا حل نکالے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے، ہمیں جیو اور جینے دو کا رویہ اختیار کرنا ہوگا، اختلاف رائے رکھنے والوں کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.