لاہور، شہر کے پارکنگ اسٹینڈز غیرملکی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ
ہفتہ 25 جنوری 2014 12:14
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) لاہور میں صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کے ہاتھ میں دینے کے بعد اب شہر کے تمام پارکنگ اسٹینڈز بھی غیرملکی کمپنیوں کے حوالے کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔لاہور کے پارکنگ اسٹینڈز جرمنی اور سعودی عرب کی دو مختلف کمپنیوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ یہ الاٹ منٹ سات سال کے لئے ہو گی۔کارکردگی بہتر رہی تو معاہدے کی مدت بڑھ بھی سکتی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور جرمنی اورسعودیہ کی دونوں کمپنیوں کے مابین ہوگا۔معاہدے کے تحت دونوں پارکنگ کمپنیاں عالمی معیار کی سروس فراہم کریں گی۔ جو کنٹریکٹرز اس وقت لاہور کے پارکنگ اسٹینڈز چلا رہے ہیں ان سے یہ اسٹینڈز واپس لے لئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں دونوں غیرملکی کمپنیوں کو 70 پارکنگ اسٹینڈز دیئے جائیں گے، جس کے بعد آہستہ آہستہ شہر کے تمام پارکنگ اسٹینڈز غیرملکی کمپنیوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.