مشرف غداری کیس ، پراسیکیوٹر نے مشرف کی صحت سے متعلق رپورٹ کے خلاف اعتراضات کا مسودہ تیار کرکے عدالت میں جمع کرادیا،خصوصی عدالت بدھ کو رپورٹ کاجائزہ لینے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی حاضری سے متعلق حکم جاری کریگی
پیر 27 جنوری 2014 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پرویز مشرف کی صحت سے متعلق رپورٹ کے خلاف اعتراضات کا مسودہ تیار کرکے عدالت میں جمع کرادیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ کے خلاف اعتراض کا مسودہ 7 صفحات پر مشتمل ہے جس میں اکرم شیخ نے کہاکہ اے ایف آئی سی کی پہلی اور دوسری رپورٹ میں کوئی فرق نہیں ، ڈاکٹرز نے پہلی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے نتائج اخذ کئے ہیں۔
اکرم شیخ نے کہاکہ پرویز مشرف کو مہلک بیماری لاحق تھی تو پہلی رپورٹ میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا، اے ایف آئی سی کی میڈیکل رپورٹ مبہم اور بے نتیجہ ہے، اس میں صرف اور صرف عدالت کے سوالات کا جواب دیا گیا جبکہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ کیا وجہ ہے جس کے باعث پرویز مشرف اتنے طویل عرصے تک ہسپتال میں ہی قیام کریں گے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات خصوصی عدالت میں جمع کرادیئے گئے بدھ کے روز عدالت میڈیکل رپورٹ کے جائزے اور اور سابق صدر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سے متعلق حکم جاری کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.