ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی نہیں روکی گئی،مسئلہ موزوں مقام اور سیکیورٹی کا تھا،شاہ فرمان
منگل 28 جنوری 2014 16:26
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی نہیں روکی گئی بلکہ مسئلہ موزوں مقام اور سکیورٹی کا تھا ۔حکومت کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی پوری توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رہے ۔
(جاری ہے)
ایریا سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی رونمائی کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذکورہ کتاب کا تعلق نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ جہاں تک ایریا سٹڈی سنٹر کا تعلق ہے وہاں پر سنٹر ل ایشیاء اور ساوتھ ایشیاء سے متعلق نصاب پڑھایا اور تحقیق کی جاتی ہے ۔
شاہ فرمان نے کہا کہ مذکورہ کتاب ملالہ یوسفزئی کی ذاتی نوشت ہے جس کا تعلق ایریا سٹڈی سنٹر یا کسی بھی تعلیمی ادارے سے نہیں جوڑا جا سکتالہذا مذکورہ کتاب کی رونمائی مطلوبہ فورم پر ہونا چاہیے تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں نصابی ، ہم نصابی ، صحت مندانہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی نہ صرف سرپرستی کرے گی بلکہ ایسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.