میسی کو بیچنے کا ارادہ نہیں بارسلونا میں ہی رہیں گے ، بارسلونا فٹبال کلب
بدھ 29 جنوری 2014 14:04
بارسلونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) فٹبال کلب بارسلونا کے صدر ہوسیپ ماریا بارتومیو نے کہا ہے کہ سٹار کھلاڑی لیونل میسی برائے فروخت نہیں ہیں اور کلب ان کے ساتھ معاہدے میں تجدید کا ارادہ رکھتا ہے۔26 سالہ میسی چار مرتبہ بیلاں دور انعام جیت چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین میسی کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ،سیزن میں میسی نے بارسلونا کے 36 گولوں میں معاونت کی اور 20 میں سے 16 میچوں میں وہ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔
ایک انٹرویو میں بارتومیو نے کہا کہ کلب ان سے ملاقات کر کے نئے معاہدے کے لیے مذاکرات کرے گاہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑے گا ہم کریں گے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انھیں سب سے زیادہ معاوضہ ملے۔گذشتہ سال میسی نے 50 میچوں میں 60 گول کیے تھے تاہم اس سال وہ اپنی فارم برقرار نہیں رکھ سکے ہیں۔(جاری ہے)
اب تک انھوں نے صرف 18 گول کیے ہیں اور ان میں سے بھی صرف آٹھ لیگ میچوں میں ہیں۔
تاہم انھوں نے 20 میچوں میں 36 گولوں میں مدد کی ۔لیگ میچوں میں انھوں نے آخری گول ستمبر کے مہینے میں کیا تھا جس کے بعد وہ زخمی ہونے کی وجہ سے پانچ ہفتوں کیلئے کھیل نہیں سکے۔بارسلونا کے کوچ گریگاردو مارٹینو نے کہا کہ میسی سب کچھ کر سکتے ہیں اگر وہ کھیل کے دوسرے حصوں میں کامیاب ہوں تو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ گول کر رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے بارے میں مجھے اب کچھ حیران نہیں کرتا وہ میچ پر کنٹرول کرنا جانتے ہیں، گیند کی پاسنگ اچھی کرتے ہیں اور ہر کوشش کو اختتام تک لے کر جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.