شہید رینجرز اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ،پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ،سید قائم علی شاہ
بدھ 29 جنوری 2014 16:09
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بدھ کو رینجرز ہیڈ کوارٹرزاورگاڑیوں پر دہشتگرد حملوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مجرمانہ عمل کو فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف گھناوٴنی سازش قرار دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے رینجرز کے شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اور سندھ پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اورپوری قوم کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ظلم و بربریت کی خلاف قوم اور فورسز ایک پیج پرمتحد ہیں اور ان کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط و بلند ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دراصل رینجرز اور سندھ پولیس نے دہشتگردوں کا گھیراتنگ کیا ہوا ہے اور وہ اب بھاگنے پر مجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ردعمل کے طور پر پولیس اور رینجرز پر چھپ کر بزدلانہ حملے کرکے راستہ نکال رہے ہیں، لیکن انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.