عمران فاروق قتل کیس، کراچی پولیس کے پاس مطلوب افراد کی گرفتاری کا ریکارڈ نہیں
جمعہ 31 جنوری 2014 12:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکام کو مطلوب دونوں افراد کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ دفتر خارجہ نے بھی کراؤن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے درخواست سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے باضابطہ طور پر پاکستان حکام سے دو افراد کو تلاش کرنے کی درخواست کی جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کو مطلوب ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دو پاکستانیوں کو شناخت کیا گیا۔ جو مبینہ طور پر قتل کی واردات کے فوری بعد اسی شام ہیتھرو ائیرپورٹ سے سری لنکا پرواز کر گئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام سے موصول ہونے والی دستاویزات میں ان دونوں کی شناخت کر لی گئی۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے مطابق کراچی پولیس کے پاس برطانوی حکام کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس میں شناخت کئے گئے۔
دونوں افراد محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران کی گرفتاری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ برطانوی کراؤن پروسیکیوشن سروس نے با ضابطہ طور پر پاکستانی حکام سے ان دو افراد کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں برطانیہ کو مطلوب ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دو پاکستانیوں کو شناخت کیا گیا ہے جو مبینہ طور قتل کی ورادات کے فوراً بعد اسی شام ہیتھرو ایئر پورٹ سے سری لنکا پرواز کر گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.