امید ہے ورلڈ کپ ساوٴتھ امریکی ٹیم جیتے گی،پیلے

جمعہ 31 جنوری 2014 12:24

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے پر امید ہیں کے رواں سال ہونے والا ورلڈ کپ فٹبال ساوٴتھ امریکی ٹیم جیتے گی ۔

(جاری ہے)

برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے چلی کے Easter Island میں پہلے پروفیشنل فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔بارش کے باعث اسٹیڈیم کے افتتاح میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔اس موقع پر پیلے نے کہا کہ چلی کی فٹبال ٹیم اچھی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ جون جولائی میں ہونے والا ورلڈ کپ ساوٴتھ امریکی ٹیم جیتے گی۔برازیلی اسٹار نے چلی کے سابق فٹبالرFigueroa Elias کے ہمراہ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :