تھرکول حکومت سندھ کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے،نواز شریف
جمعہ 31 جنوری 2014 14:33
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تھرکول حکومت سندھ کا نہیں یہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے،منصوبے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، منصوبے میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے،انصافی کو ختم کریں گے اور دیگرصوبوں کو اپنا حصہ ملے گا۔ سابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے، بڑے منصوبے کوئی ایک جماعت آگے نہیں بڑھاسکتی، سب کو کام کرنا ہوگا۔تھر کول پاور پروجیکٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی مسائل پرسیاست نہیں ہونی چاہئے، ملکر کوششیں کرتے رہے تو20سال کے کام 5 سال میں ہوں گے، جھمپیرکے علاقے میں ونڈ پاورکا منصوبہ 2017 میں پورا ہوجائے گا۔
(جاری ہے)
تھرکول حکومت سندھ کا نہیں یہ حکومت پاکستان کا منصوبہ ہے، قومی مسائل پرسیاست نہیں ہونی چاہئے، ہرجماعت کا مختلف معاملات پرنکتہ نظرمختلف ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتنی اچھی بات ہے کہ ہم سب ایک صف میں بیٹھے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہمارا مل کر بیٹھنا کسی کو اچھا نہ لگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت ایک ہی پلیٹ فارم پرکھڑی ہے، ہمارا مل کر بیٹھنا ملک کے کونے کونے میں ایک مثبت پیغام ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفت کرنے والے دیکھیں، ہم اکیسویں صدی میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی میں جتنے بھی منصوبے لگیں گے تھرکا کوئلہ استعمال ہوگا۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے، بڑے منصوبے کوئی ایک جماعت آگے نہیں بڑھاسکتی، سب کو کام کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کی مدد کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تھرمیں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی، تھرکے لوگ پیارکرنے والے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.