بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
ہفتہ 1 فروری 2014 12:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف نے یہاں کی خوبصورتی کو اور بڑھا دیا ہے۔گوجرہ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال اور شانگلہ کے پہاڑوں پربرفباری سے سردی اوربڑھ گئی ہے۔گرم گرم سوپ ،یخنی اور خشک میوہ جات کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
گلگت بلتستان میں غذراور ہنزہ نگر کے پہاڑوں میں ہر طرف برف ہی برف ہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہتا ہے۔گوجرہ کے جھنگ روڈ پر دھند کے باعث بس الٹنے سے خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گہریبادل چھائے ہوئے ہیں۔۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج بلوچستان ،خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان اورکل سے مری، گلیات اور وادی نیلم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.