مظفر آباد ، ٹرک مالکان نے کشمیر بس سروس کو روکنے کی دھمکی دے دی،بس سروس بحال کرنے کا اعلان 76 ٹرک ڈرائیوروں اور ان رشتہ داروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،مظاہرین ،بس سروس بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ایک بھی معصوم ڈرائیور کی قیمت پر ہم تجارت کی بحالی کو قبول نہیں کریں گے ،اعجاز میر
ہفتہ 1 فروری 2014 20:45
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) ٹرک مالکان کی ایک ایسوسی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ جب تک کہ ان کے انچاس ساتھیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا وہ مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان چلنے والی بس سروس کو روک دیں گے۔ آزاد جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حکام کے درمیان منعقدہ اجلاس میں پیر سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تجارتی کو بحال کرنے کے فیصلے کے ایک روز بعد وادی جہلم گڈز ٹرانسپورٹرز یونین کے اراکین نے چناڑی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا۔
چناڑی، چکوتھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں سترہ جنوری کو آزاد کشمیر کے 49 ٹرک اور مقبوضہ کشمیر سے تجارتی سامان سے لدے ہوئے 27 ٹرک ایک دوسرے کے مخالف اطراف میں رکے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ان میں سے ایک ٹرک سے ہیروئن کے ایک سو چودہ پیکٹس برآمد کیے تھے اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف 76 ٹرک اور ان کے ڈرائیور پھنس گئے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بس سروس بحال کرنے کا اعلان 76 ٹرک ڈرائیوروں اور ان رشتہ داروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر میں پھنسے اپنے 99 مسافروں کی خاطر بس سروس کی بحالی کے لیے پاکستانی حکومت پر دباوٴ ڈال سکتا ہے تو آزاد جموں کشمیر کی حکومت اپنے 49 ڈرائیوروں کی واپسی کا مطالبہ کیوں نہیں کرسکتی۔اسی دوران ایل او سی یونین کے ایک بیس رکنی وفد نے گزشتہ روز ٹریول اور تجارتی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد اسماعیل سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو اس بات پر قائل کریں کہ ڈرائیوروں کی بھارت سے واپسی تک کشمیر کے درمیان تجارت شروع نہیں کی جانی چاہیے۔ایل او سی ایونین کے وفد میں شامل ایک رکن اعجاز احمد میر نے بتایا کہ ہم بس سروس کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیکن ہم اس کے ساتھ یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایک بھی معصوم ڈرائیور کی قیمت پر ہم تجارت کی بحالی کو قبول نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.