الطاف حسین کی کردار کشی کرنے والے گورے انگریزوں کو معافی مانگنی پڑیگی، فاروق ستار،لطاف حسین پاکستان میں استحکام کی ضمانت اور علامت ہیں، الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے،اجتماع سے خطاب
اتوار 2 فروری 2014 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم )کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی کردار کشی کرنے والے گورے انگریزوں کو بہت جلد اپنا بیان واپس لینا پڑے گا۔وہ اتوارکوبی بی سی کی جانب سے پیش کردہ دستاویزی فلم کے خلاف کراچی میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نیو ایم اے جناح روڈ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر رابطی کمیٹی کے کنوینئرخالدمقبول صدیقی،رابطہ کمیٹی کے اراکین عامرخان ،امین الحق سمیت ہزاروں افرادموجود تھے۔فاروق ستار نے کہاکہ آج کا مظا ہرہ ٹو ان ون ہے، ایک طرف توعوام کا یہ ٹھا ٹھیں مارتا سمندر الطاف حسین کے ساتھ اظہار یک جہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور دوسری الطاف حسین کی کردار کشی کرنے والوں اور ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واضح ناکامی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.