مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے ،وزیراعظم نواز شریف ،عمران خان کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ، خواہش مذاکرات کامیاب ہوں ،امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائیگا ، ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو
منگل 4 فروری 2014 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے ، عمران خان کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ، خواہش مذاکرات کامیاب ہوں ،امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائے گاوزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہئے۔ عمران خان کی جانب سے طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہ بننے پر نواز شریف نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ انہوں نے کس وجہ سے مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کیا۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ایسے میں اگر ہم امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے مختصر اور طویل مدتی منصوبے شروع کردیئے ہیں، ہم نے شفاف اور میرٹ پر مبنی گڈ گورننس کا نظام متعارف کرایا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی ہدایت کی، اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.