حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کا تعاون صحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق ،مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت کی میوہسپتال میں مخیر حضرات کی طرف سے اپ گریڈ کئے گئے نیورولوجی وارڈ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
جمعرات 6 فروری 2014 19:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل مہیا کرنے کے باوجود صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان میں صاحب ثروت اور مخیر لوگوں کی کمی نہیں جو انسانیت کی بھلائی کے لئے ہر سال اربوں روپے عطیہ کرتے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان فنڈز کا استعمال درست طور پر انتہائی دیانتداری کے ساتھ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میو ہسپتال میں ایک مخیر شخصیت مسز بلقیس سرور کی جانب سے اپنے خرچ پر اپ گریڈ کئے گئے نیورولوجی وارڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بلقیس سرور، ان کے بیٹے فرحان سرور اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود ,پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر صداقت علی، پروفیسر ارشد چیمہ اور فیکلٹی کے دیگر ارکان موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.