سعودی عرب مسلم امہ کیلئے ماڈل اسلامی ریاست کا کردارادا کررہا ہے، وزیراعظم نواز شریف
جمعہ 7 فروری 2014 13:09
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسلم امہ کے لئے ماڈل اسلامی ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے۔اسلام آباد میں سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کی والدہ سلطانہ ترکی السدیری کے نام سے منسوب سلطانہ فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہزادہ سلطان بن سلمان کی اسلام آباد آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب آپس میں دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی بہت سی ثقافتی، مذہبی اور معاشرتی اقدار ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں جو ایک دوسرے سے خوش گوار برادرانہ تعلقات قائم رکھنے کا باعث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے لئے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب سے حرمین شریفین اور دیرینہ دوستی کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کی عوام پر امن، وفادار اور محنت کش ہے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کی عبادت کے بعد انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے، اسلام کی بنیاد بھی دو چیزوں حقوق اللہ اور حقوق العباد پر ہے، ان دونوں کو عملی طور پر ادا کئے بغیر مسلمان دونوں میں سے ایک بھی فرض صحیح ادا نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی ترقی ممکن ہے، تعلیم کے میدان میں سلطانہ فاونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔شہزادہ سلمان بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور آیندہ بھی رہیں گے، تعلیم اور طب کے شعبے میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، تعلیم کے شعبے میں سلطانہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور درخشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.