وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ سعودی شہزادے اور ان کے وفد کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا
ہفتہ 8 فروری 2014 13:46
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی عرب کے سیاحت اور نوادرات کمیشن کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلیمان بن عبد العزیز اور انکے وفد کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے سعودی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا ، سعودی شاہی مہمان اور انکے وفد کو خوش آمدید کہنے کیلئے مال روڈ کو خیر مقدمی بینرز ،سعودی مہمان کی قدر آور تصاویر اور خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا جبکہ اس موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔
سعودی مہمان اور انکے وفد نے تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔(جاری ہے)
راستے میں شہری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مہمانوں کا استقبال کرتے رہے جبکہ ائیر پورٹ اور استنبول چوک میں گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا ۔ بادشاہی مسجد آمد پر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں محمد عطا مانیکا نے سعودی شہزادے اور انکے وفد کااستقبال کیا جبکہ اس موقع پر سعودی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
سعودی شہزادے نے اپنے وفد کے ہمراہ بادشاہی مسجد میں نوافل ادا کئے اور بعدازاں تاریخی مسجد کے مختلف حصے اور قرآن پاک کے نادر نسخے اور مقدس تبرکات بھی دیکھے ۔ اس موقع پر سعودی مہمان او رانکے وفد کو مسجد کی تاریخ بارے آگاہی دی گئی ۔ سعودی مہمان نے مغلیہ طرز کی حامل شاہکار کی بھرپور تعریف کی اور بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔ سعودی مہمانوں نے عجائب گھر کابھی دورہ کیا اور وہاں رکھے نوادرا ت دیکھے اور ان میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔سعودی عرب کے مہمانوں کی آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.