فصل خریف کے قرضے،کو آپریٹو بنک نے ایک ارب90کروڑ98لاکھ سے زائد روپے وصول کر لئے‘ وزیر کو آپریٹو پنجاب
ہفتہ 8 فروری 2014 13:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کو آپریٹو بنک نے فصل خریف 2013کی وصولی کے سلسلے میں اب تک ایک ارب90کروڑ98لاکھ 50ہزار 87روپے وصول کر لئے ہیں جو قرض پر دی گئی کل رقم کا 99.59فیصد ہے ۔
(جاری ہے)
مختلف اضلاع سے آئے وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فصل ربیع 2013-14کیلئے 15جنوری تک بنک نے 10ہزار771،کو آپریٹو سوسائٹیز کے 67ہزار807کاشتکاروں/ممبران میں ایک ارب94کروڑ18لاکھ 21ہزارروپے کے قرضے تقسیم کئے تا کہ کاشتکا ر اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بنک نے31جنوری تک مذکورہ فصل کیلئے 2ارب 50کروڑ روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔ بنک نے 31جنوری2014تک فصل خریف2013کی وصولی اور فصل ربیع 2013-14کیلئے قرضوں کے اجراء کا ہدف 100فیصد مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک کے میدانی عملے کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق وصولی اور قرضوں کے اجرا کا کام 100فیصد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بنک فصل خریف 2014ء کے لئے پیداواری قرضہ جات کا اجراء اپریل 2014 ء میں شروع کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.