پشاور:بچوں میں پولیو سمیت 9 بیماریوں کی ویکسی نیشن کیلئے’’صحت کاانصاف‘‘مہم کا دوسرا مرحلہ
اتوار 9 فروری 2014 12:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) انسداد پولیو سمیت بچوں کو مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن کے لئے خیبر پختونخوا مہم کے تحت ’’صحت کا انصاف‘‘ مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت 63 یونین کونسلز میں 5سال سے کم عمر کے 5لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ’’صحت کا انصاف‘‘ مہم کے دوسرے مرحلے میں پشاور کی 63 یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر 5 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں، مہم میں پہلی مرتبہ پولیو ورکرز اور رضا کاروں کے علاوہ پرائمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ویکسی نیشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں ۔صوبائی وزارت داخلہ کے دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کے علاوہ موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے دو ماہ قبل پشاور اور اطراف کے علاقوں کو دنیا بھر میں پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے مہم کا آغاز کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.