فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماضی میں سیاسی بنیادوں ، ذاتی مفاد اور قانون کے منافی مراعاتی اور رعایتی ایس آر اوز کے بتدریج خاتمے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی
پیر 10 فروری 2014 19:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ماضی میں سیاسی بنیادوں ، ذاتی مفاد اور قانون کے منافی مراعاتی اور رعایتی ایس آر اوز کے بتدریج خاتمے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کو اس کمیٹی کا ممبر منتخب کیاگیا ہے ۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر صنعت ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی ، وزیر مملکت برائے تجارت اور ٹیکسٹائل ، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ، وفاقی سیکرٹری انڈسٹری اور وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن / چیئرمین ایف بی آر اور کراچی ، لاہور اور کوئٹہ چیمبر کے صدور بھی شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی وفاقی بجٹ برائے سال 2014-15ء سے قبل سابقہ حکومتوں کے دور میں سیاسی بنیادوں ، ذاتی مفاد اور قانون کے منافی مراعاتی اور رعایتی ایس آر اوز کے بتدریج خاتمے یا ان میں کمی کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کے بعدان رعایتی اور مراعاتی ایس آر اوز کو آئندہ تین سال کی مدت میں کم یا ختم کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.