سندھ اسمبلی ، معیار تعلیم پر تحریک التواء پر بحث کے دوران کورم پورا نہیں ہوسکا ، تعلیم جیسے اہم ایشو پر بحث کے دوران ارکان اسمبلی کے ایوان میں موجود نہیں ہونے بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لے لیا
منگل 11 فروری 2014 19:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو جب سندھ میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کے حوالے سے تحریک التواء پر تقاریر ہورہی تھیں تو ایک مرحلے پر ایوان میں صرف 39ارکان تھے اور ایوان خالی نظر آرہا تھا ۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعداد 168ہے اور کورم پورا کرنے کے لیے 42ارکان کی ضرورت ہوتی ہے ۔انتہائی اہم موضوع پر بحث کے دوران کورم بھی پورا نہیں تھا ۔
ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین اور تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ ایوان میں ارکان بھی موجود نہیں ہیں ،وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم بھی موجود نہیں ہیں ۔تحریک التواء پر بحث کے لیے کوئی اور دن مقرر کیا جائے ۔انہوں نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی درخواست پر کورم کی باقاعدہ نشاندہی نہیں کی ۔(جاری ہے)
دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان اسمبلی تعلیم جیسے اہم ایشو پر بحث کے دوران ایوان میں موجود نہیں تھے ۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو سے غیر حاضر ارکان کی فہرست طلب کرلی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان کی اسمبلی میں حاضری اور موجودگی کو یقینی بنائیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے غیر حاضر ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف پارٹی کی سطح پر انضباطی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.