چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور 3 ناراض وزرا میں صلح کرادی
بدھ 12 فروری 2014 12:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اوران سے ناراض 3 صوبائی وزرا کی صلح کرادی ہے۔وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سے کہاہے کہ وہ وزرا کے تحفظات دورکریں اوروزرا سے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی واضح ہدایت ہے کہ کوئی وزیرمستعفی ہوگانہ ہی بلوچستان حکومت کوکمزورکرنے والاکوئی اقدام کرے گا،وہ وزیراعلیٰ کے ہاتھ مضبوط کریں اورمل جل کرصوبہ کی ترقی کے لیے اپنی توانائیاں وقف کردیں،ذرائع نے بتایاکہ وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کوملاقات کی درخواست کی تھی جس پروزیراعلیٰ نے منگل کوان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کی انتظامی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گی۔(جاری ہے)
سیکیورٹی ادارے ،وفاقی انٹیلی جنس ادارے اوروفاقی حکومت صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لیے ملکر کام کریں گے اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت کی مکمل حمایت کریں گے۔وزیرداخلہ نے مزید کہاکہ ن لیگ کے بعض وزرا اور مشیروں کے تحفظات دورکیے جائینگے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پراطمینان کااظہارکیاکہ پچھلے 3 ماہ میں بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ماسوائے مستونگ میں زائرین پرحملہ جوافسوسناک ہے۔وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے قریبی سیاسی رابطہ برقراررکھنے اورایک دوسرے کے تحفظات دورکرنے پراتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.