سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو قیام سے آج تک انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے‘ سہیل چوہدری
جمعرات 13 فروری 2014 13:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) چیف ٹریک پولیس آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ اس کے قیام سے آج تک اسے انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے، اسی لئے سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں نے آج تک ہر موقع پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او سہیل چوہدری نے لائسنسنگ برانچ پر فوکس کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لاتے ہوئے خاطر خواہ بہتری اور تبدیلیاں کیں۔ رواں سال میں لائسنسنگ برانچ کو جدت اور وسعت ملی۔اس کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔(جاری ہے)
اس سے پہلے لاہور شہر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے صرف ایک ہی آفس تھامگر شہریوں کی سہولت اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے اب اسے وسعت دیتے ہوئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کیلئے سی ٹی او آفس،ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ،صدر کینٹ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،لبر ٹی، ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک میں سنٹرز بنائے ہیں جبکہ تین موبائل لرنر پرمٹ وین بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد شہری پرمانینٹ لائسنس کے حصول کیلئے اب ایک سنٹر کی بجائے اپنی رہائش گاہ کے قریب ترین ٹیسٹنگ سنٹر یعنی پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور اور ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک پر ریگولر لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتے ہیں۔جبکہ ایک ٹیسٹنگ یونٹ بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔ خصوصی توجہ کے باعث ان سنٹر ز میں آنے والی خواتین و مرد حضرات کے بیٹھنے کیلئے نشستوں،ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.