42 فیصد پاکستانی جمہوریت سے مطمئن نہیں، پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کی مشترکہ سروے رپورٹ جاری
جمعرات 13 فروری 2014 20:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پاکستان میں 42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف 19 فیصد عوام جمہوریت کو عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کا نظام سمجھتے ہیں جبکہ 3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوری نظام تباہی پھیلاتا ہے ۔ غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے پر مبنی جنوبی ایشیا میں جمہوریت بارے 2013 ء رپورٹ جمعرات کو اسلام آباد میں جاری کی گئی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف 19 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ دینے کا نظام ہے ۔ 3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت تباہی لاتی ہے ۔(جاری ہے)
سروے میں 18 سے 35 سال کے نوجوانوں میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا رجحان بڑی عمر کے افراد سے زیادہ ہے ۔
35 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کا 43 فیصد جمہوریت پر عدم اطمینان رکھتا ہے جبکہ 35 سے 40 سال کی عمر کے 41 فیصد افراد جمہوریت سے مطمئن نہیں۔ شہری آبادی 43 فیصد جبکہ دیہی آبادی کا 42 فیصد حصہ جمہوریت سے مطمئن نہیں جبکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے 70 فیصد افراد جمہوریت سے مطمئن نہیں جبکہ 30 فیصد اقلیتی آبادی کے خیال میں جمہوریت اطمینان بخش ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 8 برسوں میں مجموعی طور پر شہری آبادی میں جمہوریت پر اعتماد کرنے والوں میں 20 فیصد جبکہ دیہی آبادی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.