وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی آپریشن بارے اعلیٰ سطح کا اجلاس ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو بغیر کسی دباوٴ کے جاری رکھا جائیگا،وفاقی او ر سندھ حکومتوں کااجلاس میں فیصلہ ،پولیس کو درآمد شدہ گاڑیاں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے آلات فوری طور پر فراہم کئے جائینگے،وزیر اعلیٰ سندھ ،کراچی میں رینجرز اور پولیس نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی اور قربانیاں دی ہیں،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 13 فروری 2014 20:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وفاقی اور سندھ حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کو بغیر کسی دباوٴ کے جاری رکھا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی کی جائے گی ۔پولیس کو درآمد شدہ گاڑیاں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے اور وفاق اور صوبائی اداروں میں تعاون کے لیے ایک رابطہ کار کمیٹی بھی قائم کی جائے گی ۔
اس بات کا فیصلہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ممتاز علی شاہ ،آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر ،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.