راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے چالیس ارب صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولتوں پرخرچ کی جائے ‘ اپوزیشن،موٹر وے اور لاہور میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنے والے آج منہ چھپائے پھرتے ہیں ‘ وزیر قانون پنجاب کا جواب
جمعرات 13 فروری 2014 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ضروری منصوبوں پر بجٹ ضائع کرنے کے بجائے صاف پانی کی فراہمی ،صحت اور تعلیم کے شعبوں کی طرف توجہ دے جبکہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ موٹر وے اور لاہور میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنے والے آج منہ چھپائے پھرتے ہیں ۔
جمعرات کے روز اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور دیگر اراکین نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے کے لئے مری روڈ کافی ہے اس روڈ پر میڑو بس منصوبے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ محمود الرشید نے کہا کہ 40ارب روپے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ یہ رقم ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.