نامعلوم شر پسندوں کا ٹرین پر پتھر اؤ ،ایک طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی ، 4مسافر زخمی
ہفتہ 15 فروری 2014 14:05
نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء ) شاہدرہ کے قریب لوٹا سٹاپ پر نا معلوم شرپسند وں نے ٹرین پر پتھر اؤ کر دیا ، ایک طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی جبکہ 4مسافر زخمی ہو گئے ، واقعہ کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور آئی جی ریلوے سے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نارووال جانے والی لاثانی ایکسپریس شاہدرہ کے قریب لوٹاسٹاپ پر پہنچی تو نا معلوم شر پسندوں نے ٹرین پر پتھر برسانا شروع کر دیئے جس سے ٹرین میں کہرام مچ گیا اورکھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔
پتھراؤ کے باعث ٹرین میں بیٹھے ایک طالب علم طارق عدنان بٹ کی آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ 4مسافر وں کو بھی شدید چوٹیں آئیں ۔ واقعہ کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلتی ٹرین پر پتھراؤ معمول بن چکا ہے ۔ ریلو ے پولیس نے آج تک شر پسندوں کے خلاف کا رووائی نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کے خلاف مقدمہ در ج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا سفر ریلوے پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور آ ئی جی ریلوے سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.