دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کی تقریب کی جھلکیاں
ہفتہ 15 فروری 2014 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) #یوتھ فیسٹیول 2014 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کیلئے آنے والے نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔#بارش اور خراب موسم بھی نوجوانوں کے جذبے اور جنون کو کم نہ کرسکا۔#یوتھ فیسٹیول 2014 ء کے دوران پاکستان کے لئے پہلا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں سے آئے ہزاروں طلباء نے نظم و ضبط کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا۔
#کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں کے افسران اور اہلکارسکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہے ۔سٹیڈیم میں داخل ہونے والوں کو سخت جامعہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ۔(جاری ہے)
#ریسکیو1122 کے 350 اہلکار موجود تھے ۔ # سٹیڈیم میں بجنے والے ملی نغموں” وطن کی مٹی گواہ رہنا“،” یہ وطن تمہارا ہے“ اور” چھولو آسمان“ نے طلباء کے جوش و جذبہ میں مزید اضافہ کیا۔
#قومی پرچم کے عالمی ریکارڈ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بھی رہا،ہیڈکیورئیٹر حاجی بشراپنے سٹاف اور سپر ساکرلے کر نیشنل ہاکی سٹیڈیم آئے اور ہفتہ کی صبح ہونے والی بارش کے پانی کو خشک کیا۔#گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کے اعلان کے ساتھ ہی نیشنل اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔#یوتھ فیسٹول کے روح رواں حمزہ شہباز شریف نے ڈائس پر طلبہ کے جذبے کو سراہا اورپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.