بگ تھری معاملے پر ایک ماہ میں حکمت عملی تیار کرلیں گے، نجم سیٹھی
پیر 17 فروری 2014 14:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ان کے پاس ایک ماہ ہے اور اس سلسلے میں بورڈ کے سابق سربراہان سے مشاورت کی جارہی ہے۔لاہور میں سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے لئے ہم سب ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، ہم کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کے لئے سب سے مشورے کریں گے، اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ سابق سربراہان سےمشاورت کی جارہی ہے اور توقیر ضیا سے ملاقات کی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بگ تھری کےمعاملے پرحکمت عملی بنانےکے لئے پاکستان کے پاس ایک ماہ کاوقت ہے اور وہ مختلف بورڈز سے بات چیت کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں تاہم وہ ابھی اس سل؛سلے میں مزید کوئی بات نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
اس موقع پر توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ پر پچھلے 10سال سے مشکل دوراہے پر کھڑی ہے لیکن پاکستان کوکرکٹ سےکوئی نہیں نکال سکتا تاہم کوئی ایساقدم نہیں اٹھاناچاہتےجس سےپاکستان کونقصان ہو، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی پی سی بی کا چیئرمین بنےاسےمعاملات کے حل کے لئے مکمل وقت دیا جائے، نجم سیٹھی قابل آدمی ہیں،ان کی قابلیت پرکوئی شک نہیں پھر نجانے کیوں انہوں نے چیئرمین کی ذمہ داری کیوں لی۔
مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.