ایم کیو ایم نے کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی
پیر 17 فروری 2014 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کی جس کے مطابق یکم جنوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے 17 کارکن نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں ،11 کو ماورائے عدالت قتل کیاگیا۔
نانگا پربت بیس کیمپ حملے پر بریفنگ کے دوران آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ بیس کیمپ میں سیاحوں کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کئے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے پیدل آنے والے لاپتہ افرادکے لواحقین کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا اس کے علاوہ خضدار میں اجتماعی قبر کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی قیادت میں 3 رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.