لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار
منگل 18 فروری 2014 11:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دو گروپوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا جبکہ دوسرے گروپ کا دھرنا جاری ہے۔
(جاری ہے)
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر گزشتہ صبح 9 بجے دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا،مظاہرین سے مذاکرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا اور مارچ ہی میں انہیں مستقل کر دیا جائے گا،جس کے بعد مظاہرین کے ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا۔
دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکر پنجاب کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ آج ہی تین لیٹردیے گئے تھے،مگر سب جھوٹے ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے موجودہ اجلاس میں بل پاس کرانے کا وعدہ کیاتھا،اب 5 مارچ تک بل پاس کرانے کاکہاجارہاہے ،جسے ہم نہیں مانتے اور اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.